علی ظفرپرہراسانی کاکیس،میشاشفیع نے ہرجانےکیخلاف اپیل دائرکردی

گلوکار علی ظفر اور میشا شفیع کے درمیان طویل عرصے سے جاری قانونی تنازع ایک بار پھر نئے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، جہاں میشا شفیع نے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
گلوکار علی ظفر اور میشا شفیع کے درمیان طویل عرصے سے جاری قانونی تنازع ایک بار پھر نئے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، جہاں میشا شفیع نے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست انداز میں جائزہ نہیں لیا۔ میشا شفیع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ اپنے الزامات مکمل طور پر ثابت نہیں کرسکیں تو علی ظفر بھی خود پر لگائے گئے الزامات کی مکمل نفی ثابت نہیں کر سکے۔
درخواست گزار کے مطابق انہوں نے جنسی ہراسانی کے الزامات سے متعلق صوبائی محتسب سے بھی رجوع کیا تھا، جبکہ اس فیصلے کے خلاف قانونی کارروائی تاحال سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔
اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے سے قبل سیشن کورٹ کی ڈگری نافذ نہیں کی جا سکتی۔
میشا شفیع نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ سیشن کورٹ کے 50 لاکھ ہرجانے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔