عمر ایوب اشتہاری قرار،عدالت کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

انسداد دہشت گردی کی عدالت اسلام آباد نے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو 4 اکتوبر کے احتجاج کے کیس میں اشتہاری قرار دے دیا۔

عدالت نے عمر ایوب کی پراپرٹی کی تفصیلات طلب کر لیں اور ہدایت دی کہ ان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کیا جائے۔

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ عمر ایوب کے خلاف تھانہ نون میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

Back to top button