8ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ،اپوزیشن اتحاد نے بڑے فیصلے کر لئے
8ستمبر کے اسلام آباد کے جلسے کے حوالے سے پاکستان تحریک تحفظ آئین اور تحریک انصاف نے بڑے فیصلے کر لئے۔
پاکستان تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جلاس میں محمود خان اچکزائی، عمر ایوب، اسد قیصر ، ساجد ترین ایم ڈبلیو ایم کے احمداقبال رضوی. ناصر عباس شیرازی سنی اتحاد کونسل کے رہنما حامد رضا نے شرکت کی۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ بلوچستان میں جو صورتحال جاری ہے، الائنس نے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے، ہم اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات میں بلوچستان کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جانے کا مطالبہ کرے گئے اختر مینگل نے مایوس ہو کر قومی اسمبلی سے استعفی دیا،
محمود خان اچکزائی نے کہا کہ یہ خوش آئند ہے کہ پاکستان کی تمام جماعتیں آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہیں، ہم نے مناسب سمجھا کہ ہم ساری پارٹیوں سے مشورہ کر کے آل پارٹیز کانفرنس بلائیں اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو ملک گیر احتجاج کریں گے۔
رؤف حسن نے کہا کہ کہ ہمارا جلسہ ہر حال میں ہوگا انتظامہ اگر روڑے اٹکاتی بھی ہے تو ہم نہیں رکیں گے، جلسے کی تحریک کو حامد رضا لیڈ کریں گے۔
اپوزیشن اتحاد کی اخترمینگل کو آل پارٹیز کانفرنس میں شمولیت کی دعوت
لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی اور لاقانونیت مسلط کر دی گئی اوپر سے آئین میں ترمیم کی بات ہو رہی ہے۔