اپوزیشن اتحاد کی اخترمینگل کو آل پارٹیز کانفرنس میں شمولیت کی دعوت
اپوزیشن اتحاد کی بی این پی سربراہ اخترمینگل سے ملاقات ختم،اپوزیشن اتحاد نےاختر مینگل کو آل پارٹیز کانفرنس میں شمولیت کی دعوت دیدی۔
اپوزیشن اتحاد نے اختر مینگل کو آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق اعتماد میں لیا۔
اخترمینگل نے کہاکہ اپوزیشن ملاقات نے آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق گفتگو کی ہے،اپوزیشن اتحاد سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں،بلوچستان کی صورتحال کشیدہ ہے۔ملکی صورتحال کے پیش نظر سنجیدہ فیصلے کرنے ہوں گے۔
اپوزیشن گرینڈ الائنس کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی۔
سابق سپیکراسد قیصرنے کہا کہ سب سے پہلے جو بلوچستان میں صورتحال جاری ہے ہمارے الائنس نے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے، ہم سپیکر سے ملیں گے انہیں کہیں گے کہ بلوچستان کے حوالے سے اقدامات کریں، بلوچستان کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس ہونی چاہئیے،بلوچستان میں جو ہمارے ناراض بلوچی بھائی ہیں ان کے تحفظات کو کیسے ایڈریس کرنا چاہئیے۔
8ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ،اپوزیشن اتحاد نے بڑے فیصلے کر لئے
اسد قیصر نے کہا کہ اسمبلی کے فلور پر میں نے بلوچستان کے حوالے سے بات کی پر حکومت نے دلچسپی نہیں دکھائی، اختر مینگل نے مایوس ہو کر قومی اسمبلی سے استعفی دیا،یہ افسوسناک بات ہے، اگر سیایس لوگ ایسے مایوس ہوں گے تو اس ایوان کا کوئی فائدہ نہیں، جو بلوچستان میں ہو رہا ہے اس پر سنجیدگی سے بیٹھک چاہیے۔