پنجاب میں 24اگست سےپہلے سکول کھولنےپرپابندی عائد

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رکھنے کا حکم دیتے ہوئے وقت سے پہلے کھولنے پر انتظامیہ کو سخت انتباہ جاری کردیا۔
پنجاب کے صوبائی وزیر تعلیم نے واضح کیا ہے کہ پنجاب میں 24 اگست سے پہلے سکول کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
رانا سکندر حیات کے مطابق طلبہ کے تعلیمی نقصان کے ازالے کے لیے ایک ماہ کے لرننگ کیمپس لگانے کی اجازت دی گئی تھی، جن کا مقصد طلبہ کے سیکھنے کے نقصان کو پورا کرنا تھا۔
صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ لرننگ کیمپس کا مقصد باقاعدہ تعلیمی سال کا آغاز کرنا نہیں بلکہ طلبہ کو ہونے والے تعلیمی نقصان کا ازالہ کرنا تھا۔انہوں نے واضح کیا کہ 24 اگست سے قبل کلاسز کے آغاز سے متعلق زیرِ گردش خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سکول انتظامیہ حکومتی احکامات کی مکمل پابندی کرے اور طلبہ کو گرمیوں کی تعطیلات کا مقررہ دورانیہ فراہم کیا جائے۔
انہوں نے سکول مالکان اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ شیڈول پر سختی سے عمل کریں اور 24 اگست سے قبل معمول کی تدریسی سرگرمیاں شروع نہ کریں۔
