لانگ مارچ عمران خان کی رہائی نہیں، ان تک رسائی کےلیے ہے : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

 

 

 

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا مقصد عمران خان کی رہائی نہیں بلکہ ان تک رسائی ہے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی قیادت میں خود کروں گا،یہ ون ڈے ایونٹ نہیں ہوگا،اسلام آباد آکر واپس نہیں جائیں گے۔

سہیل آفریدی نے بتایا کہ لانگ مارچ کا اعلان پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں سے مشاورت کےبعد کیاہے جب کہ علیمہ خان بھی تحریک میں ساتھ ہوں گی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ لانگ مارچ کا مقصد عمران خان کی رہائی نہیں بلکہ ان تک رسائی ہے،رہائی آئین و قانون کےمطابق ہوگی۔

حفیظ اللہ نیازی کا عمران خان کو معاف کرنے کا اعلان

لانگ مارچ کےلیے ڈیڑھ ماہ بعد کی تاریخ دینے کے سوال پر سہیل آفریدی کاکہنا تھاکہ موسم اور تیاری کےلیے مناسب وقت ملنے کی وجہ سے 27 ستمبر کی تاریخ دی گئی ہے۔

 

Back to top button