پنجاب میں مالی معاونت کیلئےپروازکارڈسکیم شروع

خواہشمند پنجاب کے شہریوں کو صوبائی حکومت کی جانب سے مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے ’پرواز کارڈ‘ سکیم شروع کردی گئی ہے۔

پروازکارڈ سکیم کے تحت اہل افراد کو ابتدائی اخراجات پورے کرنے کے لیے 10 لاکھ روپے تک کا بلا سود قرض دیا جائےگا۔

حکومت پنجاب کے اس پروگرام کے تحت بیرونِ ملک ملازمت کے لیے روانہ ہونے والے مستحق ورکرز ویزا، ہوائی ٹکٹ، میڈیکل اور دیگر ضروری ابتدائی اخراجات کے لیے قرض حاصل کرسکیں گے۔

یہ سہولت ان افراد کے لیے دستیاب ہوگی جن کے پاس کسی غیر ملکی کمپنی کی جانب سے ملازمت کا کنفرم  آفر لیٹر موجود ہو، تاہم وہ بیرونِ ملک روانگی سے قبل درکار اخراجات اپنی مدد آپ کے تحت ادا کرنے کی مالی استطاعت نہ رکھتے ہوں۔

اس سکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے درخواست دہندہ کا پنجاب کا رہائشی ہونا ضروری ہے، جبکہ عمر کم از کم 18 سال مقرر کی گئی ہے۔

امیدوار کے پاس معتبر قومی شناختی کارڈ کے ساتھ بیرونِ ملک ملازمت کا تصدیق شدہ  آفر لیٹر بھی ہونا چاہیے۔

اس کے علاوہ غیر ملکی ملازمت سے حاصل ہونے والی ماہانہ تنخواہ 5 ہزار سعودی ریال یا اس کے مساوی دیگر کرنسی سے کم ہونی چاہیے۔

 

Back to top button