پرائیویٹ حج آپریشن کیلئے نیا ڈیجیٹل نظام نافذ

وزارت مذہبی امور نے حج 2027 کے لیے سعودی عرب کے نسک مسار سسٹم کے مطابق پرائیویٹ حج آپریشن کا نیا ڈیجیٹل نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق آئندہ حج کے لیے پرائیویٹ حج کی بکنگ براہ راست پرائیویٹ آپریٹرز کے بجائے وزارت مذہبی امور کے توسط سے ہو گی۔

حج 2027 میں پہلی مرتبہ سرکاری حج کے ساتھ پرائیویٹ حج آپریشن بھی وزارت مذہبی امور کی براہ راست نگرانی میں چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ حج سکیم کو وزارت مذہبی امور کی سرکاری ’پاک حج ایپ‘ کے ذریعے چلایا جائے گا، جس کے تحت حج بکنگ اور دیگر متعلقہ معاملات ڈیجیٹل نظام کے ذریعے منظم کیے جائیں گے۔

نئے نظام کا مقصد پرائیویٹ حج آپریشن میں شفافیت اور مؤثر نگرانی یقینی بنانے کے ساتھ حجاج کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

وزارت مذہبی امور نے حج 2027 کے لیے سعودی عرب کے نسک مسار سسٹم کے مطابق پرائیویٹ حج آپریشن کا نیا ڈیجیٹل نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

Back to top button