عمران خان کے حکم پر بشریٰ بی بی ڈی چوک گئیں : مشال یوسفزئی ترجمان بشریٰ بی بی

بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے کہا ہےکہ عمران خان کے حکم کے مطابق انہیں ڈی چوک پہنچناتھا۔

اپنے ایک بیان میں مشال یوسفزئی نےکہا ہےکہ بشریٰ بی بی کےمطابق ڈی چوک میں پارٹی قیادت نہیں تھی،جو بھی ہوا اس کا احتساب اور جواب طلبی عمران خان کریں گے۔

مشال یوسفزئی نے کہاکہ بشریٰ بی بی نے سیاسی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی نہیں شرکت۔

قبل ازیں بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نےکہا تھاکہ کل کی پریس کانفرنس کا بشریٰ بی بی کو بتایا نہیں گیا،انہوں نے پریس کانفرنس سے اتفاق نہیں کیاتھا۔

مریم ریاض وٹو نے کہا تھا کہ کل شام کو بات ہوئی تو بشریٰ بی بی کا اپنا فون نہیں چل رہا تھا، بات ہوئی تو بشریٰ بی بی نےکہا کہ ان کا فون ان کے پاس نہیں ہے۔

شیر افضل مروت نے ناکام احتجاج کی ذمہ داری عمران خان پر عائد کردی

مریم ریاض نےکہا کہ سیاسی کمیٹی میں بشریٰ بی بی آئیں لیکن انہیں مدعو نہیں کیا گیاتھا، بشریٰ بی بی غصےمیں نہیں مایوسی کی کیفیت میں تھیں۔

Back to top button