پنڈی ٹیسٹ کا تیسرا روز،بنگلہ دیشی ٹیم 262رنز بناکر آؤٹ
پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے دن بنگلادیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 262 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔
بنگلادیشی ٹیم نے پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 10 رنز سے دن کاآغازکیاتھا۔
دن کے آغاز پر ہی خرم شہزاد نے ذاکر حسین کو ایک رن پر آؤٹ کیا جن کا کیچ اسپنر ابرار احمد نے کیاتھا۔پھر خرم نے اوپنر شادمان اسلام اور نجم الحسین شنتو کو بالترتیب دس اور چار رنز پر پویلین لوٹایا، اور شکیب الحسن بھی دو رنز پر شہزاد کوشکارکیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کی چوتھی کامیابی میر حمزہ نے مومن الحق کو ایک رن پر آؤٹ کرکے دلوائی جب کہ مشفق الرحیم کو بھی میر حمزہ نے تین رنز پر آؤٹ کیاتھا۔
خرم شہزاد نے مہدی حسن اور تسکین احمد کو پویلین لوٹایا۔لٹن داس 138 رنز پر سلمان آغا کی گیند پر آؤٹ ہوئے تھے۔
چیمپئنز لیگ کیلئے پوری ٹیم کو ذمہ داری سے کام کرنا ہے،محسن نقوی
پاکستان کو پہلی اننگز میں بنگلادیش پر 12 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔