نائیجیریا میں سیلاب نے تباہی مچادی،200افراد ہلاک
نائیجیریا میں سیلاب نے تباہی مچادی ،200افراد ہلاک جبکہ ہزاروں افراد بےگھر ہوچکے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی نے بتای کہ نائیجیریا میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر انفرا اسٹرکچر اور فصلیں بھی تباہ،نائیجیریا کی 36 ریاستوں میں سے 28 ریاستوں میں سیلاب کے باعث ناقص انفرا اسٹرکچر اور خستہ حال ڈیموں کی وجہ سے 185 افراد ہلاک اور 2 لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہوچکے۔ سیلاب سے ایک لاکھ 7 ہزار ایکٹر پر پھیلی فصلیں بھی تباہ ہو ئیں ہیں۔
سیلاب کے بعد فصلیں تباہ ہونے سے خوراک کی قلت کا مزید خطرہ پیدا ہو گیا ۔آنے والے ہفتوں میں سیلاب مزید بدتر ہو سکتا ہے۔
غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری،مزید47فلسطینی شہید
رپورٹ کے مطابق سیلاب سے بےگھر افراد کو پناہ گاہوں میں منتقل کیاگیاہے۔