ایران جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا : ایرانی صدر

 

 

 

 

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے عالمی برادری کو یقین دہانی کراتےہوئے واضح کیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ حالیہ عبوری معاہدہ ایرانی عوام کی بڑی کامیابی ہے،جس کےتحت ایران کے تیل اور پیٹروکیمیکل شعبے پر عائد پابندیاں اٹھالی گئی ہیں۔

صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ قطر میں منجمد ایران کے 12 ارب ڈالر کے اثاثوں میں سے 6 ارب ڈالر جلد ایران کو واپس مل جائیں گے جب کہ باقی منجمد اثاثوں کی واپسی کےلیے بھی کوششیں جاری رہیں گی۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کی قیادت ہمیشہ اس مؤقف پر قائم رہی ہےکہ ملک جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا خواہاں نہیں،سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نےبھی ہمیشہ واضح کیاکہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا اور ایران آج بھی اسی پالیسی پر قائم ہے۔

سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو

صدر مسعود پزشکیان نے عالمی برادری کو یقین دہانی کرائی کہ ایران کی جوہری سرگرمیاں صرف ملکی ضروریات اور اعلان کردہ پالیسیوں کےمطابق جاری رہیں گی اور ان کا مقصد پرامن مقاصد کا حصول ہے۔

 

Back to top button