اسلام آباد: عدالت کا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دےدیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کےخلاف ریاستی اداروں پر مبینہ گمراہ کن الزامات عائد کرنے اور ان کی ساکھ متاثر کرنےسے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔
دوران سماعت عدالت نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتےہوئے انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دےدیا۔
مقدمے کی سماعت سینئر سول جج عباس شاہ نے کی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت جولائی تک ملتوی کر دی۔
190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کےلیے سپریم کورٹ میں اپیل دائر
یاد رہے کہ سہیل آفریدی کےخلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے پیکا ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کر رکھاہے۔
