سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو

 

 

 

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال، امریکا-ایران مفاہمتی یادداشت اور خطے میں امن و استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا،خطے میں امن و استحکام کےلیے جاری کوششوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے بعد پیدا ہونے والی صور تحال کا جائزہ لیا اور اس بات پر زور دیا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور دیرپا امن کے قیام کےلیے سفارتی کوششوں کو مزید مضبوط بنایاجانا چاہیے۔

گفتگو کےدوران دونوں رہنماؤں نے سمندری راستوں، خصوصاً اہم بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں آزادانہ بحری آمدورفت کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا اور عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کےلیے محفوظ اور بلا رکاوٹ بحری نقل و حمل کی ضرورت پر زور دیا۔

ایران کی خلیجی ممالک کو  نئے سکیورٹی اتحاد کی پیشکش

سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر نے دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے دیگر علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیاکہ خطے میں امن، استحکام اور سفارتی حل کے فروغ کے لیے باہمی رابطے اور تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

 

 

 

Back to top button