ایران کی خلیجی ممالک کو نئے سکیورٹی اتحاد کی پیشکش

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خلیجی خطے کےلیے نئے علاقائی سکیورٹی نظام کی تجویز پیش کرتے ہوئے خطے کے ممالک کو مشترکہ اتحاد کی پیشکش کردی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عراقی قومی سلامتی کے مشیر قاسم العبودی سے ملاقات کے بعد کہاکہ حالیہ پیش رفت نے یہ واضح کردیا ہےکہ خطے کے ممالک کو اپنی سلامتی کی ذمہ داری خود سنبھالنی چاہیے، جب کہ مستقبل کے سکیورٹی انتظامات بھی باہمی مشاورت سے طے کیے جانے چاہییں۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران خلیج فارس کے ممالک کے ساتھ مل کر ایسا علاقائی سکیورٹی فریم ورک قائم کرنے کےلیے تیار ہے جس میں صرف دفاعی تعاون ہی نہیں بلکہ اقتصادی شراکت داری بھی شامل ہو۔
امریکہ اور ایران کا ایک دوسرے پر فوری حملے روکنے پر اتفاق
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ خطے کے امن و استحکام کےلیے ضروری ہے کہ بیرونی فوجی طاقتوں کو علاقائی سکیورٹی معاملات سے دور رکھا جائے جب کہ علاقائی ممالک باہمی اعتماد اور تعاون کے ذریعے اپنے مستقبل کا تعین کریں۔
