بھارتی بندرگاہ سے روانہ ہونے والاکارگو جہاز ڈوب گیا، 22 افرادلاپتہ

بھارتی ریاست اوڈیشہ کے ساحل پر کارگو جہاز ڈوبنے کے بعد جہاز پر سوار عملے کے 2 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا جبکہ 22 افراد کی تلاش جاری ہے۔
حکام کے مطابق پاناما کے پرچم بردار کارگو جہاز ‘ایم وی اوشین ونر’ پر عملے کے کل 24 ارکان سوار تھے، جن میں 20 کا تعلق چین، 3 کا میانمار اور ایک کا تعلق بنگلادیش سے تھا۔
حکام کے مطابق میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر نے ہفتے کے روز ‘اوشین ونر’ کی جانب سے ہنگامی مدد کا سگنل موصول ہونے اور بعد ازاں جہاز سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد فوری طور پر امدادی کارروائی کا آغاز کر دیا تھا۔
بھارتی کوسٹ گارڈ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آپریشن کے دوران لائف رافٹس سے عملے کے دو چینی ارکان کو بحفاظت ریسکیوکرلیا گیا ہے، محکمے نے مزید بتایا کہ عملے کے بقیہ لاپتا ارکان کی تلاش کے لیے 3 بحری جہازوں کو سرچ آپریشن کے لیے تعینات کر دیا گیا ہے۔
