غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری،مزید47فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ نہ رک سکا24 گھنٹوں کے دوران 47 فلسطینی شہید ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق 7کتوبر سے اسرائیلی حملوں سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 40 ہزار 738 ہوگئی۔

فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں سے 94 ہزار 154 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کو رفح شہر میں ایک سرنگ سے 6 اسرائیلی مغویوں کی لاشیں ملیں۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لاشیں ایک یا دو دن پرانی ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے مغویوں کی لاشیں ملنے پر دکھ کا اظہار کیا۔لاشوں میں امریکی مغوی شہری  کے شامل ہونے کی بھی تصدیق ہوئی۔

نائیجیریا میں سیلاب نے تباہی مچادی،200افراد ہلاک

ہفتے کے روز ملنے والی تمام لاشیں7 اکتوبر کو میوزک فیسٹیول سے یرغمال بننے والوں کی نکلیں۔

Back to top button