حج درخواستوں کی وصولی میں ایک روز کی توسیع، مزید 7 ہزار نشستیں باقی

وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کے لیے درخواستوں کی وصولی کی مدت میں ایک روز کی توسیع کر دی ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق، اب نامزد بینکوں میں پیر، 18 اگست کو بھی حج درخواستیں جمع کرائی جا سکیں گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 12 دنوں میں ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جبکہ سرکاری حج اسکیم کے تحت اب بھی 7 ہزار نشستیں دستیاب ہیں۔
وفاق کاسیلاب میں جاں بحق افراد کےلواحقین کیلئےامداد کااعلان
مزید بتایا گیا ہے کہ توسیع "پہلے آئیے، پہلے پائیے” کی بنیاد پر کی گئی ہے، اور مقررہ نشستیں مکمل ہوتے ہی درخواستوں کی وصولی کا عمل بند کر دیا جائے گا۔
