شدید بارشوں کے باعث پنڈی اسلام آباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

اسلام آباد اور راولپنڈی میں شدید بارشوں کے باعث شہری سیلاب (اربن فلڈنگ) کے خطرے کے پیش نظر ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق، ممکنہ مزید بارشوں کے تناظر میں ریسکیو 1122 کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، اور اہلکاروں کو نالہ لئی کے اطراف اور دیگر نشیبی علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، کٹاریاں، گوالمنڈی اور دیگر نشیبی علاقوں میں بھی ریسکیو ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ والدین بچوں کو نالہ لئی یا بجلی کے کھمبوں کے قریب نہ جانے دیں، ممکنہ سیلابی صورتحال سے پہلے محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں، بارش کے دوران خستہ حال چھتوں کے نیچے پناہ لینے سے گریز کریں اور ندی نالوں کو عبور نہ کریں۔

 پنجاب میں شدید بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کاامکان

دوسری جانب، ایم ڈی واسا کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں گزشتہ رات سے اب تک 80 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

ایم ڈی واسا نے مزید بتایا کہ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 15 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 11 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی ہے۔

Back to top button