ڈراموں میں صرف ریٹنگز کو ترجیح دی جا رہی ہے، ارجمند رحیم

سینئر اداکارہ ارجمند رحیم نے کہا ہے کہ پرانے ڈرامے سبق آموز اور معیاری ہوا کرتے تھے، لیکن آج کل ڈرامہ انڈسٹری میں معیار کے بجائے پیسہ اور ریٹنگز سب سے زیادہ اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔

ارجمند رحیم کا نجی ٹی سے گفتگو میں  کہنا تھا کہ آج کل بننے والے ڈراموں کی کہانیاں گھسی پٹی اور محدود دائرے میں گھومتی رہتی ہیں، جن میں زیادہ تر ہیرو اور ہیروئن کا تعلق ایک ہی گھر میں دکھایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی کہانیوں کے باوجود ان ڈراموں کی ریٹنگز زیادہ آتی ہیں لیکن ان میں کوئی مثبت پیغام شامل نہیں ہوتا۔

اداکارہ نے ڈراموں کی ایک عام روایت پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اکثر ڈراموں میں یہ دکھایا جاتا ہے کہ کوئی کردار دوسرے کی باتیں خفیہ طور پر سن لیتا ہے اور کہانی اسی پر آگے بڑھتی ہے، جو بالکل غیر حقیقی اور ناپسندیدہ انداز ہے۔

ان کے مطابق 70 کی دہائی میں معیاری اور پیغام پر مبنی ڈرامے بنتے تھے جن سے ناظرین کو سیکھنے کا موقع ملتا تھا، لیکن آج کل زیادہ توجہ مالی مفاد اور ریٹنگز پر ہے۔

Back to top button