پشین اور ژوب میں کارروائی، 2 خوارج ہلاک،55 گرفتار

سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں 2 خوارج ہلاک ہوگئے اور 5 کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آرکےمطابق سکیورٹی فورسز نے پشین میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جہاں سے5 خوارج کو گرفتار کیا گیاجن کےقبضے سےبھاری مقدار میں اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیزموادقبضےمیں لیا گیا۔
آئی ایس پی آرکابتانا ہےکہ خوارج کےقبضے سے3خود کش جیکٹس بھی ملی ہیں جب کہ گرفتار خوارج متعدد دہشتگرد حملوں میں ملوث تھے۔یہ سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کونشانہ بنانےکی منصوبہ بندی کررہےتھے۔
اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کا 7پی ٹی آئی ارکان کےاغواکادعویٰ
آئی ایس پی آر کے مطابق17اکتوبر کو ژوب میں سکیورٹی فورسز نےایک اور کارروائی کی جس میں2خوارج ہلاک ہوگئے۔کلیئرنس کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آ کا کہناہےکہ سکیورٹی فورسزملک سے دہشتگردی کےخاتمے کے لیے پرعزم ہے۔سکیورٹی فورسز شہریوں کودہشتگردی کی لعنت سےبچانےکےاپنےعزم پر ثابت قدم ہیں۔
