اپوزیشن لیڈرعمرایوب کو پشاورہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت مل گئی

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمرایوب کو اسلام آباد میں درج 8مقدمات میں پشاورہائیکورٹ سے35دنوں کیلئے حفاظتی ضمانت مل گئی
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس عبدالفیاض پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے عمرایوب کی حفاظتی ضمانت اورمقدمات کی تفصیلات کیلئےدائر درخواست پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے کی عمر ایوب کے خلاف کوئی انکوائری نہیں جب کہ اسلام آباد پولیس کے پاس 8 ایف آئی آرز درج ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے عمر ایوب کو 35 دنوں کی حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے انہیں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیا اور درخواست نمٹا دی۔
اس موقع پر عمر ایوب نے کہا کہ میرےخلاف 70 سے زیادہ مقدمات درج ہوئے ہیں۔
