کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر3ساتھیوں سمیت ہلاک

 افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈررحیم اللہ عرف شاہد عمر اپنےدیگر3ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈرکوافغانستان کے صوبے کنڑ کے علاقے شرنگل میں ایک ظہرانےسے واپسی پر گھات لگا کرہلاک کیا گیا۔

کالعدم ٹی پی پی نے تصدیق کردی کہ ہلاک ہونےوالوں میں پاکستان میں نہایت مطلوب ٹی ٹی پی کمانڈر شاہد عمر سمیت عدنان باجوڑی، طارق باجوڑی اور کمانڈر خاکسار شامل ہیں۔

یاد رہے کہ رحیم اللہ عرف شاہد عمر باجوڑی پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور اس کی سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔

دہشت گرد شاہد عمر 8 سال بگرام کی جیل میں قید بھی رہا ہے تاہم افغان طالبان نے اقتدار سنبھالنے کے بعد اسے رہا کر دیا تھا۔

وہ خود کو ڈیرہ اسمٰعیل خان کا ٹی ٹی پی کی جانب سےخودساختہ گورنر بھی کہتا تھا اور کالعدم جماعت کی عسکری کارروائیوں کا سرغنہ بھی تھا۔

پاکستان کو نہایت مطلوب دہشتگرد شاہد عمر کی ساتھیوں سمیت افغانستان کے علاقے کنڑ میں ہلاکت سےثابت ہو گیا کہ افغان سرزمین دہشت گردوں کی پناہ گاہ بن چکی ہے۔

افغانستان کی طالبان حکومت کےلیےبھی ی باعثِ شرمندگی ہےکہ پاکستان کی نشاندہی کے باوجود وہ ان دہشت گردوں کی اپنے وطن میں موجودگی سے انکاری رہے ہیں۔

Back to top button