امریکہ میں برفانی طوفان سےزندگی مفلوج،5افراد ہلاک

مریکامیں کئی ریاستورں میں برفانی طوفان ،سیلاب اوربارشوں سےمعمولات زندگی مفلوج ہوگئی ،مختلف واقعات میں5افرادزندگی کی بازی ہارگئےدرجن سےزائدزخمی ہوگئے،بجلی کابڑابریک ڈاؤن اورہزاروں پروازیں منسوخ ہوگئی۔ تفصیلات کےمطابق امریکامیں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے12 ریاستوں میں شدید بارشوں اور برفانی طوفانوں کے باعث معمولات زندگی معطل ہوگئی،دریاؤں اور ڈیموں میں پانی کی سطح بلند ہونے پر سیلاب کاخطرہ بڑھ گیا۔ غیرملکی میڈیاکےمطابق امریکا کی مشرقی ریاستیں اس وقت سخت موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہیں۔ نیویارک اور نیوجرسی بری طرح متاثر ہوئے۔ کئی مقامات پر سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔