قومی کرکٹ ٹیم برمنگھم سے کارڈف پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم آج برمنگھم سے کارڈف پہنچ گئی۔ٹیم کل صبح ساڑھے نو بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک پریکٹس کرے گی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل منگل کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔انگلینڈ کو اسوقت سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ سیشن طلب کرلیے

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رن سے شکست دے دی۔میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 184 رن کا ہدف دیا۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹ پر 183 رن بنائے۔انگلش بلے باز ول جیک نے 37 ، جونی بیئرسٹو نے 21 اور فل سالٹ نے 13 رن بنائے۔معین علی 4، کرس جارڈن 3 ، لیام لیونگسٹن 2 اور ہیری بروک نے ایک رن بنایا، جوفرا آرچر 12 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،عماد وسیم اور حارث رؤف نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔184رن کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم آخری اوور میں 160 رن پر آؤٹ ہوگئی۔

Back to top button