پاکستان اور روس کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط

پاکستان اور روس کے مابین ریلویز کے شعبے میں تعاون   کیلئےمفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔

ترجمان کے مطابق مفاہمتی یاداشت پر دستخط 27 ویں سینٹ پیٹرزبرگ  انٹرنیشنل اکنامک فورم کے موقع پر ہوئے۔مذکورہ مفاہمت نامے کے تحت دونوں ممالک ریلویز کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں میں تعاون کریں گئے۔دونوں ممالک اس مفاہمتی یاداشت کے زریعہ ریلویز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے مواقع کی تلاش اور اس میں تعاون کریں گے۔

مالی سال 25-2024 کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

 

ترجمان کے مطابق ایم او یو کے تحت اس شعبے میں کام کرنے والی متعلقہ کمپنیوں کے درمیان مستقبل میں تعاون بھی ہوگا۔اس کا مقصد بین الاقوامی کارگو ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا اور سہولت فراہم کرنا ہے۔

پاکستان کی طرف سے مفاہمت  پر دستخط پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے کیے۔روسی فیڈریشن کی طرف سے روس کے وزیر ٹرانسپورٹ ڈی ایس زیویریف نے نمائندگی کی۔

Back to top button