پاکستان اور بنگلادیش کا دو طرفہ سیریز میں ون ڈے میچز ختم کرنےکا فیصلہ

پاکستان اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے دو طرفہ سیریز میں ون ڈے میچز ختم کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کےمطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوطرفہ سیریز میں ون ڈے میچزنہیں کھیلےجائیں گے۔
پاکستان اوربنگلادیش کے درمیان مئی میں دوطرفہ سیریز شیڈول ہے۔
پی ایس ایل 10 : جارح مزاج آسٹریلوی بیٹر کراچی کنگز کے کپتان مقرر
ذرائع کے مطابق دونوں بورڈز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئےمتفقہ طورپر ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی میچز میں تبدیل کیا ہے،طےشدہ ایف ٹی پی کے مطابق بنگلادیش نےپاکستان میں تین و ن ڈے اورتین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنی تھی، نظرثانی شدہ شیڈول میں اب بنگلا دیش ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلےگی۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ پاکستان کا ایف ٹی پی سے ہٹ کردورہ بنگلا دیش میں ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کاامکان ہے۔ پاکستان ٹیم جولائی میں دورہ بنگلا دیش میں تین ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریزکھیلےگی۔