پاک بھارت جنگ بندی کیلئے انتھک محنت کی،ترک صدر

ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے انتھک کوششیں کی ہیں۔
رک صدر نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔برادر ملک پاکستان اور پاکستانی قوم کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے۔
صدر طیب اردوان نے اپنی کابینہ کو مزید بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ انتہائی خطرناک سطح تک پہنچ گیا تھا جس سے خطے کے امن کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا تھا۔ میں نے اپنے بھائی وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور اس معاملے پر اہم گفتگو کی جس کے نتائج نہایت حوصلہ افزا نکلے تھے۔ پاکستانی بھائیوں کو ان کے صبر و تحمل اور دانشمندانہ موقف پر ایک بار پھر مبارک پیش کرتا ہوں۔
طیب اردوان نے دونوں ممالک کو مشورہ دیا کہ اشتعال انگیزی میں نہ پھنسیں۔ جنگ بندی سے قائم ہونے والا پرسکون ماحول تمام مسائل، بالخصوص پانی کے مسئلے کے حل کو آسان بنانے میں کارگر ثابت ہوگی۔
