بھارت پاکستان کا پانی روکنےکی صلاحیت سے محروم ہے،عطاتارڑ

وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاس پاکستان کا پانی روکنے کی صلاحیت ہی نہیں اور نہ بھارت نے اب تک پاکستان کا پانی روکا ہے۔
عطا تارڑ کا برطانوی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ پاکستان کی فتح روز روشن کی طرح عیاں ہے اور سیز فائر پاکستان کی کمزوری نہیں بلکہ حکمت عملی کی کامیابی ہے۔بھارت کے پاس پاکستان کا پانی روکنے کی صلاحیت ہی نہیں اور نہ بھارت نے اب تک پاکستان کا پانی روکا ہے، پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے بھارت نے اب تک پاکستان کا پانی نہیں روکا ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت کے نقصانات سب کے سامنے ہیں، بھارت مزید کشیدگی جھیلنے کی پوزیشن میں نہیں تھا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت میں خواتین اور بچوں سمیت 40 معصوم لوگوں کی شہادت پر غم کا اظہار کرتے ہوئےکہا تھا کہ کہ شہدائے وطن کو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے۔شہداپیکیج کا اعلان کیا جاچکا، شہداکے اہلخانہ کی کفالت کی ذمہ داری ریاست بھرپورطورسےانجام دےگی، ان کےاہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔آپریشن بنیان مرصوص نے بھارت کو بھرپور جواب دیا، بھارت کو واضح کیاکہ خطےکے ممالک کی سالمیت،خودمختاری کا احترام کرنا ہوگا، افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کی خوش فہمی اورغرورخاک میں ملادیا۔