پاکستان کا جوابی وار،بھارتی ہائی کمیشن کےاہلکارکوملک چھوڑنےکاحکم

پاکستانی ہائی کمیشن کےاہلکار کو نکالنےکےاقدام پرپاکستان کا بھارت کو جوابی وار، بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کا اہلکار سفارتی حیثیت کے منافی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا جس پر اسے ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا ہے۔بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو 24 گھنٹوں میں پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اور بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے فیصلہ سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کے سفارتی اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

 بھارتی میڈیا نےالزام عائدکیا تھا کہ  پاکستان کا سفارتی اہلکار جاسوسی کرنے والوں کے ساتھ رابطے میں تھا، جس کے باعث اسے ملک سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی یاد رہے کہ بھارت کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھارتی پنجاب سے 2 افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ پاکستان کے لیے جاسوسی کررہے تھے۔

Back to top button