پاکستان اور سعودیہ کامشترکہ ٹاسک فورس کوفعال کرنےپراتفاق

پاکستان اور سعودی عرب نےمشترکہ ٹاسک فورس کو جلد فعال کرنےپراتفاق کرلیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےسعودی عرب کے پبلک سیکیورٹی پولیس ہیڈ کواٹر کا دورہ کیا اور پبلک سکیورٹی کےسربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد البسمیع سے ملاقات کی ہے۔

وزیر داخلہ کی آمد پر لیفٹیننٹ جنرل نےاُن کا استقبال اورخیرمقدم کیا جس کے بعد محسن نقوی کو اسٹیٹ آف آرٹ پبلک سکیورٹی کےہیڈ کوارٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرایا گیا۔

محسن نقوی نےسعودی عرب کے سیف سٹی سینٹر کا بھی  دورہ کیا اور جرئم کی روک تھام کیلئےجدید ٹیکنالوجی سے آراستہ نظام کا مشاہدہ کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سےجرائم و ٹریفک حادثات پر کنٹرول کرنے کے نظام کو سراہا۔ اس کےعلاوہ انہوں نے وزیرداخلہ محسن نقوی کی پبلک سکیورٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد البسمیع سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کےدرمیان مشترکہ ٹاسک فورس کو جلد فعال کرنےپراتفاق کیا گیا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ سعودی عرب کے پبلک سیکیورٹی کے شاندارنظام کو دیکھ کرخوشی ہوئی، پولیس ٹریننگ کےضمن میں تعاون کو فروغ دےکرایک دوسرےکےتجربات سے استفادہ کیا جا سکتاہے۔

وزیر داخلہ نےکہا کہ پاکستان سفارت کاروں کی حفاظت کیلئےاسپیشل پروٹیکشن یونٹ کاقیام عمل میں لا رہا ہے۔

دریں اثناوزیرداخلہ محسن نقوی کو پبلک سکیورٹی کےہیڈ کوارٹرمیں خصوصی بریفنگ دی گئی اورآرٹیفشل انٹیلیجنس کےذریعے جرائم اورٹریفک حادثات پر کنٹرول کرنے کا نظام سے آگاہ کیا گیا۔

بتایا گیاہے کہ حج و عمرے پر بھی خصوصی فورسز فرائض سرانجام دیتی ہیں، سعودی عرب میں تمام خصوصی فورسزکوپبلک سیکیورٹی کےہیڈ کوارٹر سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔

Back to top button