پاک ترک سپیشل نیول فورسز کی مشق ”ایلدز 2023“ کااختتام

پاک ترک سپیشل نیول فورسز کی مشترکہ مشق ”ایلدز 2023“ کااستنبول میں اختتام ہوگیا۔آئی ایس پی آر کےمطابق 10روزہ مشق روایتی ،غیرروایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ آپریشنز پرمشتمل تھی ۔انسداد دہشت گردی ،مغویوں کی بازیابی،سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کی مشق کی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مشق ”ایلدز“پاکستانی اور ترک بحری افواج کےدرمیان باقاعدگی سےمنعقد ہوتی ہیں۔مشق سے دونوں ممالک کےمشترکہ نیول آپریشنز کو فروغ حاصل ہوگا۔

Back to top button