خیبرمیڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ نتائج کااعلان کردیا

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ نتائج کااعلان کردیا۔6طلبا 192نمبروں کے ساتھ مشترکہ طور پرپہلے نمبرپررہے۔جس میں تیموراقبال،انعم خان،امان اللہ،محمد مطیع العظیم،عاصم ایاز،حسیب خان شامل ہیں۔
ایم ڈی کیٹ کے نتائج کےمطابق 5طلبا نے مشترکہ طورپر191نمبروں کیساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔2طلبا نے مشترکہ طورپرتیسری پوزیشن حاصل کی۔ٹیسٹ میں پاس امیدواروں کی کامیابی کی شرح 75فیصد رہی۔