پٹرول کے بعد لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ

حکومت نے گزشتہ شب پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آج لائٹ ڈیزل بھی مزید مہنگا کر دیا ہےجبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، تاہم مٹی کا تیل 4 روپے 45 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 360 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 287 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے 39 پیسے مہنگا ہو کر 399 روپے 58 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول 6 روپے 51 پیسے اضافے کے بعد 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔
