چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی اسٹیڈیم کا اچانک دورہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا اچانک دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مین عمارت کے فنشنگ کاموں کا بھی  معائنہ کیا اور فنشنگ کام کو ہر صورت فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے پراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ اور پی سی بی کےاین او سی کا تنازع حل

 

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ڈرینج کام  کو بھی مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ محسن نقوی نے خوشخبری دیتے ہوئے کہا جدید سہولتوں سے آراستہ قذافی اسٹیڈیم رواں ماہ میں  مکمل ہو جائے گا۔چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام تیزی سے جاری ہے، شائقین کرکٹ کے لیے نئی کرسیاں اور نئی ایل ای ڈی لائٹس لگائی جا رہی ہیں۔

محسن نقوی  نے کہا کہ شائقین میچ کے ساتھ لیزر لائٹ شو سے بھی لطف اٹھائیں گے، نئی اسکور اسکرینز کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے۔ چیئرمین پی سی بی کا  کہنا ہے کہ پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کے لیے تیار ہیں۔

Back to top button