پاکستان ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرتا ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اسرائیل کاایران پر حملہ کرنے والا گھناؤنا اقدام بین الاقوامی قانون کی بنیادیں ہلادینےکے مترادف ہے، پاکستان ایرانی حکومت اورعوام کےساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرتا ہے۔
نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ ایران کے خلاف اسرائیل کایہ گھناؤنا اقدام بین الاقوامی قانون کی بنیادیں ہلادینےکے مترادف ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران پراسرائیلی حملےایران کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں،اسرائیلی حملے ناقابل جواز اورقابل مذمت ہیں۔
پاکستان کی جانب سے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
انہوں نےکہا کہ اسرائیلی جارحیت نے انسانیت کے ضمیرکو جھنجھوڑا ہے،یہ اقدام خطےکے امن اور عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
