ورلڈ کپ: پاکستان نمیبیا کیخلاف سپر ایٹ میں بقاء کی جنگ کیلئے تیار

پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ اے کے میچ میں چھوٹی ٹیم نمیبیا کے خلاف اپنی بقاء کی جنگ لڑنے کے لیے تیار ہے۔
عثمان طارق کا بابراورشاہین پرتنقید کرنیوالوں کوکرارہ جواب
گروپ اے کی صورتحال کے مطابق بھارت پہلے ہی سپر ایٹ میں رسائی حاصل کر چکی ہے، جبکہ امریکہ 4 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان سے بہتر نیٹ رن ریٹ کے باعث دوسری پوزیشن پر ہے۔
T20 ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا کپ ہوگا ؟ تاریخ سامنے آگئی
پاکستان ٹیم کو سپر ایٹ راؤنڈ میں جگہ بنانے کے لیے آج نمیبیا کو لازمی شکست دینی ہوگی، ورنہ ٹیم کو ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑے گا۔ تاہم اگر بارش کے باعث میچ منسوخ ہوتا ہے تو پاکستان ٹیم کو ایک پوائنٹ کے فرق سے فائدہ حاصل ہوگا اور سپر ایٹ میں رسائی مل جائے گی۔
پاکستان اور نمیبیا کے درمیان میچ آج دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا، اور ٹیم کی بقاء کے لیے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
