افغانستان میں امریکی اسلحے کی موجودگی پرتشویش ہے،پاکستان

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نےکہا ہےکہ افغانستان میں امریکی جدید ہتھیاروں کی موجودگی پاکستان اور اس کےشہریوں کے تحفظ اورسلامتی کیلئےگہری تشویش کا باعث ہے۔

امریکا کی جانب سے افغانستان میں چھوڑےگئےجدید ہتھیاروں کی واپسی کے فیصلے سے متعلق میڈیا کے سوالات پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل سامنےآگیا۔

شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ اگست2021 میں امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد وہ جدید ترین ہتھیار وہیں پر چھوڑ گئے تھے۔افغانستان میں امریکی جدید ہتھیاروں کی موجودگی پاکستان اوراس کے شہریوں کےتحفظ اورسلامتی  کیلئےگہری تشویش کا باعث ہے۔

ترجمان نےکہا کہ جدید ہتھیاروں کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان سمیت دیگر دہشت گرد تنظیمیں پاکستان میں دہشت گردانہ حملےکرنےکیلئےاستعمال کر رہی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نےمزید کہا کہ اس حوالے سےبارہا کابل میں عبوری حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ تمام ضروری اقدامات کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ ہتھیار غلط ہاتھوں میں نہ جائیں۔

Back to top button