وزیراعظم سےامریکی سرمایہ کاروں کی ملاقات،مکمل تعاون کی یقین دہانی

وزیر اعظم شہباز شریف سےامریکی سرمایہ کاروں کےوفد کی ملاقات،سرمایہ کاری کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔
وزیراعظم نےامریکی سرمایہ کاروں سےوفد سے کہا کہ سازگار کاروباری ماحول، تیز تر و پائیدار عملدرآمد اور مضبوط ادارہ جاتی تعاون کو یقینی بنا کرغیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنےکےحکومتی عزم کااعادہ کیا۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سےجاری بیان کےحوالے سےرپورٹ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سرمایہ کاروں کےاعلی سطح کےوفد نےجینٹری بیچ کے زیر قیادت ملاقات کی۔
نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار،وفاقی وزرامحمد اورنگزیب،عبد العلیم خان، عطا اللہ تارڑ، وزیرمملکت علی پرویز ملک اورمعاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔
اعلامیے کےمطابق ملاقات میں پاکستان کی سرمایہ کاری کی وسیع استعداد اور امید افزا اقتصادی صلاحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نےپاکستان میں کاروباری مواقع میں گہری دلچسپی پر شکریہ اداکرتےہوئےسازگار کاروباری ماحول، تیز تر و پائیدار عملدرآمد اور مضبوط ادارہ جاتی تعاون کو یقینی بنا کر غیرملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے پاکستان کے اسٹریٹجک جغرافیائی محل وقوع، ہنر مند، باصلاحیت اور نوجوان افرادی قوت اور تیزی سے پھیلتی ہوئی کنزیومر مارکیٹ پر روشنی ڈالتے ہوئے ہوئے عالمی سرمایہ کاری کی منزل کےطور پر ملک کےمنفرد منظر نامے کا ذکر کیا۔
جینٹری بیچ نے پاکستان کی بے پناہ اقتصادی صلاحیت کوسراہتے ہوئے کان کنی و معدنیات، قابل تجدید توانائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ٹیکنالوجی سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے متنوع مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی کا ظاہر کی۔
انہوں نے حکومت کی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں اور مستقبل میں ملک کی ترقی کی رفتار پر اعتماد کا اظہار کیا۔