اداکارہ نشو بیگم کاچوتھی شادی کی خواہش کااظہار

ماضی کی مقبول فلمی اداکارہ نشو بیگم نے چوتھی شادی کی خواہش کااظہار کردیا۔
اداکارہ نشوبیگم نے3شادیاں کیں، جس میں سے ایک شادی طلاق پر ختم ہوئی جب کہ باقی دونوں شادیوں میں وہ بیوہ بنیں جب کہ وہ موقع ملنے پر چوتھی شادی بھی کرسکتی ہیں۔
نشو بیگم نےانٹرویومیں پہلی بارکھل کرشادیوں پر بات کی اور واضح کیا کہ ان کی شادیوں، تعلقات، کیریئر اور عمر سےمتعلق وضاحت کی۔کم عمری میں شوبز کیریئر کا آغاز کیا اور محض14 برس کی عمر میں فلمی ہیروئن بنیں۔
اداکارہ نے اپنی عمر سے متعلق پھیلائی جانےوالی باتوں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے متعلق ایسے دعوےکیےجاتےہیں کہ جیسے وہ102 سال کی ہوں۔
نشو بیگم نے کہا کہ خوبصورت لڑکیوں کی شادیاں جلد ہوجاتی ہیں اور وہ بھی خوبصورت تھیں، اس لیے ان کی شادی جلد ہوگئی۔تینوں شادیاں پسند کی تھیں، جس میں سے ان کی امام ربانی سے پہلی شادی محض1سال بھی نہ چل سکی۔
نشو بیگم کا کہنا تھا کہ اعتبار ٹوٹنے اور دھوکہ ملنےکی وجہ سےان کی پہلی شادی 11 ماہ میں ہی ختم ہوئی، جس کے بعد انہوں نےدوسری شادی شاعر تسلیم فاضلی سے کی۔
اداکارہ نےبتایا کہ ان کےشوہر شاعر تھے اوربھارتی شاعرندا فاضلی ان کے شوہر کے بڑے بھائی تھے لیکن انکےشوہر محض32 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔