پاکستان سی پیک کو وسعت دینے کے لیے پر عزم ہے :  اسحٰق ڈار

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کا کہنا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ چین دنیا کی سب سے بڑی معیشت بننے جا رہا ہے،وہ وقت دور نہیں جب چین دنیا کی معاشی سپر پاور ہو گا۔پاکستان تجارت،صنعتکاری اور ماحول دوست توانائی میں سی پیک کو وسعت دینے کےلیے پر عزم ہے۔

اسلام آباد میں چین کی ترقی اور عالمی قیادت کےسفر پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہاکہ عوامی جمہوریہ چین کا قیام دنیا کی تاریخ میں انقلابی تبدیلی کا حامل ہے،چیئرمین ماؤ اور ان کےانقلابی کامریڈز کی قیادت میں چینی عوام نے آزادی،عظمت اور عزت نفس کی غیر متزلزل جنگ لڑی ۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ کچھ وقت نکالیں اور سوچیں کہ ہم دونوں ملکوں کی عمر میں زیادہ فرق نہیں ہےاور چین نے ابتدا میں جن ممالک کی پیروی کرنے کی کوشش کی تھی، ان میں پاکستان ماڈل بھی شامل تھا، یہ بحث کسی اور وقت کےلیے چھوڑتےہیں کہ اس ملک کے ساتھ کیا غلط ہوا۔

سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23 کرنے کا فیصلہ

بےشمار اقوام آج چین کی پیروی کر رہی ہیں

وزیر خارجہ نےکہا کہ بےشمار اقوام آج چین کی پیروی کر رہی ہیں، گزرے 75 سالوں میں نئے چین نے زندگی کےہر شعبے میں غیرمعمولی راستہ اپناتے ہوئے بے نظیرسنگ میل حاصل کیے ہیں اور دنیا کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

چین دنیا کی سب سے بڑی معیشت بننے جا رہا ہے

ان کاکہنا تھا کہ پچھلی کچھ دہائیوں میں چین میں روشنی کی رفتار سےتبدیلی اور انقلاب آیا ہےجو کہ ناقابل یقین ہے،کسی ملک کا اس رفتار کو پہنچانا ممکن نہیں ہے، ہم نے دیکھا کہ دنیا ک ایک حصے کی جانب سے اس کی ٹانگیں کھینچی گئیں،
اسحٰق ڈار نے کہا کہ مجھے کوئی شک نہیں ہےکہ چین دنیا کی سب سے بڑی معیشت بننے جا رہا ہے، چین کےخلاف ہر قسم کے ہتھکنڈےاستعمال کیےگئے لیکن میرے الفاظ یاد رکھیں کہ وہ وقت دور نہیں جب چین دنیا کی معاشی سپر پاور ہوگا۔

Back to top button