ہم اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں لیکن انہوں نے اپنے دروازے بند کردیے ہیں : رؤف حسن

ترجمان پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) رؤف حسن نے ایک بار پھر اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ ان کے دروازے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کےلیے ہمیشہ کھلے ہیں البتہ اسٹیبلشمنٹ نے دروازہ بند کر دیا ہے تو یہ ان کا فیصلہ ہے۔

 متنازعہ ایکس پوسٹ تنازعہ،عمران خان شامل تفتیش ہو گئے

 

ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن کا کہنا ہےکہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کےلیے ہمارے دروازے کھلے ہیں البتہ اگر انہوں نے دروازہ بند کر دیا ہے تو یہ ان کا فیصلہ ہے لیکن بات اسی نکتے پر ہوگی کہ ہر ادارہ اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو ڈیل کی پیشکشیں کی جا رہی ہیں لیکن انہوں نے ہر آفر کو ٹھکرا دیا ہے، وہ چاہتے تو دو دن میں جیل سے نکل آتے لیکن وہ قوم اور ملک کےلیے جیل میں ہیں۔

Back to top button