پاکستان کو قرضوں، سود کی ادائیگی کیلئے 3 ارب ڈالرز درکار

پاکستانی حکومت کو اس وقت غیرملکی قرضوں اور سود کی ادائیگی کے لیے 3 ارب ڈالر کی خطیر رقم درکار ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو رہے ہیں۔

ایک متعلقہ اہم پیش رفت کے تحت پاکستانی حکام نے چین کی جانب سے 2 ارب ڈالرز سیف ڈپازٹ میں ملنے کی تصدیق کردی ہے۔

گزشتہ 10مارچ تک پاکستان کے زرمبادلہ کا حجم 4 ارب 30کروڑ ڈالرز تھا، آئی ایم ایف اگر پاکستان کو قرضے کی قسط ادا کرنے میں لیت ولعل سے کام لیتا رہا تو مالی انتظام کے لیے پلان بی مرتب کرنا ہوگا۔

رابطہ کرنے پر وزارت خزانہ کے ایک اعلیٰ افسر نے کہا اگر پلان اے نے کام نہ کیا تو پلان بی مرتب کیا جائے گا۔

دستیاب تفصیلات کے مطابق پاکستان کو قرضوں اور سود کی مد میں ادائیگی کے لیے اپریل 2023 میں31 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز ادا کرنے ہیں۔

معاشی عدم استحکام کی وجہ سے سیاسی افراتفری ہے

Back to top button