پاکستان شاہینز سکواڈ میں شامل ساجد خان انگوٹھے کی انجری کے باعث انگلینڈ دورے سے باہر

پاکستان شاہینز اسکواڈ کا حصہ بننے والے اسپنر ساجد خان انجری کا شکار ہو کر انگلینڈ کے دورے سے باہر ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹون برج میں پریکٹس سیشن کے دوران ساجد خان کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں فریکچر ہو گیا، جس کے بعد وہ مزید میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

 چیمپئنز لیگ ٹی 20 کی واپسی کی راہ ہموارہوگئی

بتایا گیا ہے کہ ساجد خان جلد از جلد دستیاب پرواز سے وطن واپس روانہ ہوں گے۔ فی الحال ٹیم مینجمنٹ نے ان کے متبادل کھلاڑی کے لیے کوئی درخواست نہیں دی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان شاہینز اور ایک پروفیشنل کاؤنٹی کلب کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج (منگل) کو بیکنہم میں کھیلا جائے گا۔

Back to top button