پاکستان نےرافیل طیارہ مار گرایا، فرانسیسی اہلکار بھی بول پڑے

پاکستان نے بھارتی فضائیہ کا رافیل لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔ فرانس کے اعلیٰ انٹیلیجنس اہلکار نےامریکی میڈیا کے سامنے تصدیق کردی۔

فرانسیسی اہلکار کے مطابق فرانسیسی حکام یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا پاکستان نے واقعی ایک سے زائد رافیل طیارے مار گرائے۔یہ پہلا موقع ہوگا کہ فرانسیسی ساختہ جدید جنگی طیارےکو کسی لڑائی میں نقصان پہنچا ہو۔

خیال رہے کہ ترجمان پاک فوج کے مطابق  پاکستان نے گزشتہ شب بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 5 بھارتی طیاروں کو مار گرایا جن میں 3 رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔

Back to top button