پاکستان کےحملے کاخوف،بھارت کے25ایئرپورٹس بند،پروازیں منسوخ

مودی سرکار کو پاکستان کے جوابی حملے کاخوف،بھارت کے 25ایئرپورٹس9مئی تک بند کردیئے گئے،سینکڑوں پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں دو مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں دو بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے۔

پاک فوج نے بھارتی بزدلانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کے 3 رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون تباہ کر دیا جبکہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔

Back to top button