پاکستان مخالف مہم،بھارت کے16 یوٹیوب چینلز بلاک

پی ٹی اے کی بڑی کارروائی،پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے پربھارت کے16یوٹیوب چینلز بلاک کردیئے۔
پی ٹی اے کے اعلامیے کے مطابق بھارت کے 31 یوٹیوب ویڈیو لنکس اور 32 ویب سائٹس بھی بلاک کردی گئی ہیں۔ یوٹیوب چینلز، ویڈیولنکس اور ویب سائٹس کی بندش علاقائی صورتحال کے پیش نظر کی گئی۔یہ اقدام قومی سلامتی اور پاکستان کے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ بلاک کیےگئے مواد میں گمراہ کن اور نقصان دہ بیانیے شامل تھے۔ اس مواد کا مقصد عوامی رائے کو متاثرکرنا اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا تھا۔
اعلامیے میں کیا گیا ہےکہ پی ٹی اے ٹیلی کام صارفین کے لیے محفوظ وقابل اعتماد انٹرنیٹ ماحول کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، اتھارٹی آن لائن مواد کی نگرانی جاری رکھے گی اور قومی مفادات کےخلاف مواد پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔