نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم کو جرمانہ عائد

آئی سی سی نےپاکستان کرکٹ ٹیم کوتیسرے ون ڈےمیچ میں بھی سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا۔

پاکستان کونیوزی لینڈ کے خلاف پہلے دو ون ڈے میچز میں بھی جرمانہ ہوا تھا،پاکستان ٹیم نےجرمانوں سے بھی سبق نہ سیکھا اورتیسرےمیچ میں جرمانہ کروا بیٹھے۔

پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور پیچھےرہی جس کےباعث آئی سی سی کی جانب سے سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

پی ایس ایل 10: میچز کی سکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز طلب

 

کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم محمد رضوان نےاپنی غلطی تسلیم کر لی۔

یاد رہےکہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تین صفر سےشکست دیکرکلین سوئپ کیا تھا جبکہ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں  بھی گرین شرٹس کو 4 ایک سےشکست دی تھی۔

Back to top button