پاکستان غزہ کی تعمیر نو میں اپنا کردار ادا کرے گا : وزیراعظم

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنے فلسطینی بھائیوں کےلیے بھرپور آواز اٹھائی ہے اور آئندہ بھی ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ غزہ میں اب تعمیر نو کا مرحلہ بھی شروع ہونےوالا ہے،جس میں پاکستان اپنا حصہ ڈالتےہوئے فرض ادا کرےگا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتےہوئے کہاکہ 50 ہزار سے زائد فلسطینی غزہ میں شہید ہوئے جن میں خواتین،بچے،ڈاکٹرز، انجینئرز،نوجوان سب شامل ہیں۔ ہزاروں کو جیلوں میں بند کر دیا گیا اور غزہ کو ملبےکا ڈھیر بنادیا گیا ہے۔ہم سب دست بہ دعا ہیں کہ حماس اسرائیل جنگ بندی مستقل جنگ بندی میں بدل جائے۔

شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ اپنے فلسطینی بھائیوں کی آزادی اور غزہ میں جنگ بندی کےلیے بھرپور آواز اٹھائی ہے اور آئندہ بھی ہم سےجو بن سکا ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ غزہ میں اب تعمیر نو کا مرحلہ بھی شروع ہونےوالا ہے،جس میں پاکستان اپنا حصہ ڈالتےہوئے فرض ادا کرےگا۔

ان کاکہنا تھاکہ گوادر ایئرپورٹ کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا ہے،یہ بہت خوش آئند بات ہے۔یہ منصوبہ چین کے 2 سو 30 ملین ڈالر کی گرانٹ سے مکمل ہوا۔ پاکستان کے بڑے ایئرپورٹس میں گوادر ایئرپورٹ کا شمار ہوگا۔ چین نے اپنےوسائل سے تحفتاً یہ ایئرپورٹ تعمیر کیا۔ گوادر ایئرپورٹ پاکستان کی ترقی اور خوش حالی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔چین جیسا دوست ملک،جس نے اپنے وسائل سے پاکستان کو تحفتاً یہ پورٹ دیا ہے،ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔

شہباز شریف کاکہنا تھاکہ جو عناصر پاکستان کے ساتھ دشمنی پر اترےہوئے ہیں اور قتل و غارت گری کا بازار گرم کیےہوئے ہیں،انہیں یہ بات سمجھ لینی چاہیےکہ قتل و غارت کر کے وہ نہ صرف بلوچستان کے عوام کےخلاف جارہے ہیں بلکہ یہ پاکستان کے ساتھ صریحاً دشمنی ہے،جو بھی محاذ آرائی کر رہے ہیں یہ پاکستان دشمنی ہے۔

وزیراعظم کاکہنا تھاکہ آئی ٹی کی ایکسپورٹس میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔دسمبر میں اس شعبےمیں 348 ملین ڈالرز کی آئی ٹی ایکسپورٹس ہوئی ہیں۔اس کےلیے میں اس پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔اس شعبے کی حوصلہ افزائی کریں گے جس سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔اسی طرح حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کےجامع پروگرام کا علان کیاتھا،اسے بھی مزید آگےبڑھائیں گے۔ حکومت ملکی معیشت کو مزید بہتر کرنے کےلیے اپنی تمام کاوشیں جاری رکھےگی۔

انہوں نےکہاکہ ورلڈ بینک نے طویل مدتی شراکت داری کا فریم ورک بنایا ہے جس کےتحت آئندہ 10 برس میں 20 ارب ڈالر کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی جائےگی۔ گو کہ یہ قرض ہے تاہم اگر ہمارےشعبوں کو عالمی اداروں کےذریعے تقویت ملتی ہے تو ہمیں اس کو یقیناً خوش آمدید کہنا ہوگا اور اس کی راہ میں آنےوالے چیلنجز کا مقابلہ کرناہوگا۔

انہوں نےکہاکہ فتنۃ الخوارج کے خاتمے کےلیے جو کاوشیں جاری ہیں،جو قربانیاں دی جارہی ہیں، حکومت اور عوام چاہ کر بھی شہداء کا قرض نہیں اتارسکتے، جس کے بدلےمیں ملک میں امن قائم ہوگا اور ترقی و خوش حالی کا دور دورہ ہوگا۔ ہمیں من حیث القوم پوری طرح ادراک ہونا چاہیےکہ اپنے بچوں کو یتیم کر کے لاکھوں بچوں کو یتیم ہونے سے بچانا،اس سے بڑی کوئی قربانی نہیں۔

بلوچستان میں آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گرد افغان شہری نکلا

وزیراعظم کاکہنا تھاکہ حج کی آمد ہے،امید ہےاس سال پاکستانی عازمین کےلیے مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ سمیت تمام مقامات پر بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Back to top button