ٹیرف معاملے پر پاکستان امریکا سے بات کرے گا : سفیر رضوان سعید

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیرف معاملے پر امریکا سے مذاکرات کرے گا۔ ہمیں یقین ہےکہ ہم امریکی خدشات کا ازالہ کرسکتے ہیں۔

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیرف کے معاملے پر امریکا سے مذاکرات کرے گا، امریکی معاون نمائندہ برائے تجارت سے ان کی ملاقات بھی طے ہے، ہمیں یقین ہےکہ ہم امریکی خدشات کا ازالہ کرسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں امریکا کی ممکنہ سفری پابندیوں پر سفیر رضوان سعید نے کہا کہ ویزوں کے معاملے پر امریکا کا حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے،اس حوالے سے بھی سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

سفیر رضوان سعید کا کہنا تھاکہ ہم نے امریکی حکام کو پیغام پہنچادیا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی قوانین اور سفارتی لوازمات پورا کرنے کےلیے ہر وقت تیار ہے۔

 ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کر دیا

یاد رہےکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان،چین اور ترکیہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا گیاہے۔

امریکی صدر نے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیاہے جو 9 اپریل سے نافذ العمل ہوگا۔

Back to top button